ایران کے نائب صدر نے ایک پیغام میں لکھا کہ ہم کیلی فورنیا میں آتشزدگی کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور صورت حال کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کیلیفورنیا میں آتشزدگی کے متاثرین کے بارے میں اپنے انسٹاگرام پیج پر لکھا: ہم کیلی فورنیا میں آتشزدگی کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور صورت حال کے جلد معمول پر آنے کی دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بحرانوں کو حل کرنے اور ان سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، خواہ وہ غزہ میں قابض حکومت کی نسل کشی اور جرائم ہوں یا پھر موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والا بحران جیسا کہ آج ہم کیلیفورنیا کی تباہ کن آتشزدگی میں دیکھ رہے ہیں۔ 

آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں، ایک شخص کا درد سب کا درد ہے۔ ہم کیلیفورنیا میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور حالات کے معمول پر آنے کی دعا کرتے ہیں۔