مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غاصب صیہونی فوجیوں کے خلاف مقبوضہ فلسطین سے باہر قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
صیہونی روزنامہ اسرائیل ہیوم نے لکھا ہے کہ سویڈن میں ایک فوجی کے خلاف غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے پر شکایت درج کرائی گئی ہے۔ یہ فوجی نہال بریگیڈ کے ایک سپاہی بوعز بن ڈیوڈ ہے۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ عینی شاہدین اور صحافیوں کے بیانات کے مطابق مذکورہ فوجی نے غزہ کی خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کو سنائپرز سے نشانہ بنایا۔
اس فوجی نے ایک یونٹ میں خدمات انجام دیں جس کا کام فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنا اور دیواروں پر نفرت انگیز نسل پرستانہ نعرے لکھنا ہے۔
حالیہ دنوں میں برازیل، ارجنٹائن اور سری لنکا سمیت مختلف ممالک میں صیہونی فوجیوں کے خلاف شکایات درج کی گئی ہیں، دنیا بھر میں صیہونی فوجیوں کے خلاف مواخذے کی مہم زور پکڑنے پر صیہونی حکام کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔