خبری ذرائع نے شام پر ترکی کے نئے فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ترکی کے جنگی طیاروں نے شام کے شہر رقہ کے شمال میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ایس ڈی ایف کے ٹھکانوں پر متعدد بار بمباری کی۔
کچھ دیر پہلے متعدد ترک جنگی طیارے شام کی فضائی حدود میں داخل ہوئے اور حلب کے نواح میں تشرین اور دیر حفر کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

دوسری طرف ایس ڈی ایف عناصر نے نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے تشرین ڈیم کے جنوبی دیہاتوں کے خلاف ترکی سے وابستہ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

شام پر جولانی رجیم کے قبضے کے بعد ملک میں امریکہ، اسرائیل اور ترکی سے وابستہ دہشت گردوں کی قبضہ گیری کے لئے لڑائیاں جاری ہیں۔