مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل "کان" نے بتایا ہے کہ تل ابیب واشنگٹن کو مطلع کرے گا کہ وہ 60 دن کی ڈیڈ لائن کے بعد لبنان سے دستبردار نہیں ہوگا۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام امریکہ کو یہ پیغام بھی پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ وہ سرحد کے قریب لبنانی دیہات کے مکینوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ 27 نومبر کو صیہونی حکومت اور لبنان کی حزب اللہ کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا جس کی رو سے مذکورہ ڈیڈ لائن کے اختتام پر اسرائیلی فوج مقبوضہ علاقوں کو خالی کرنے کی پابند ہے، تاہم اسرائیل نے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی اور اب معاہدے کے مطابق انخلاء سے بھی انکار کر رہا ہے۔
قابل غور ہے کہ امریکہ اور فرانس پر مشتمل جنگ بندی کی نگران کمیٹی کو اسرائیلی ہٹ دھرمی پر سانپ سونگھ گیا ہے۔!