مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے غزہ کی پٹی سے اطراف کی بستیوں پر راکٹ حملوں کی اطلاع دی ہے۔
مذکورہ ذرائع کے مطابق غزہ سے مسلسل آٹھویں روز بھی مقبوضہ علاقوں کی جانب راکٹ داغے گئے ہیں۔
ادھر صیہونی رجیم کے ریڈیو نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس نے صیہونی فوج کے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کے لئے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا ہے۔"
واضح رہے کہ غزہ کی مزاحمت نے قابض رجیم کے خلاف پھر سے میزائل حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔