کرمان کا گلزار شہدا جنرل شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے ایام کے آخری دنوں میں مختلف عوامی گروہوں، طبقوں اور قومیتوں کی میزبانی کر رہا ہے جو سب کے سب حاج قاسم سلیمانی سے محبت اور عقیدت کے اظہار کے لئے یہاں آئے ہیں۔

گلزار شہداء کرمان اور حاج قاسم سلیمانی کے مزار میں ان دنوں اور دلوں کے سردار کی شہادت کی پانچویں برسی پر عجیب سماں بندھا ہوا ہے۔ کرمان کے گلزار شہداء میں نہ تو ٹریفک کی پابندیاں اور نہ سڑکوں کی بندش حاج قاسم سلیمانی کے مرقد کے عاشقوں اور زائرین کی آمد کو روک سکی ہے اور نہ ہی سرد موسم۔ بہت بڑی تعداد یہاں جمع ہوچکی ہے۔ بوڑھے اور جوان، مرد اور عورتیں، بچے اور بڑے؛ یہ سب شہداء اور حاج قاسم کے مزار پر حاضری دینے آئے۔ یہ سب گلزار شہداء تک پیدل چل کر اس عزم کا اظہار کر رہے ہیں کہ مقاومتی محاذ کے شہداء کے راستے کو جاری رکھیں گے۔