مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے 9 دی (30 دسمبر) کی مناسبت سے ملک کی سلامتی کے دفاع کا عزم دہرایا ہے۔
30 دسمبر 2009 کو ملک کے خلاف امریکی اور صیہونی ایجنٹوں کی فتنہ انگیزیوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
سپاہ کے بیان میں کہا گیا کہ 9 دی کے فتنے میں ایران مخالف عناصر اور بدخواہوں نے امریکہ، صیہونی رجیم اور ان کے یورپی اور علاقائی حامیوں کی مدد سے انتخابی دھاندلی کا شوشہ چھوڑ کر ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی۔
بیان میں کہا گیا کہ سپاہ اور بسیج ایران کی قومی سلامتی کے دفاع اور ملک میں افراتفری، نا امنی اور بغاوت کو ہوا دینے کی دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اس بیان میں واضح کیا گیا کہ بلاشبہ، ایرانی قوم دشمن کی پابندیوں اور اقتصادی جنگ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں اور مسائل پر قابو پا لے گی۔"