فلسطینی تحریک حماس نے ایک بیان میں زور دے کر کہا: فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تحریک حماس نے کہا ہے کہ صیہونی رجیم کے انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر نے حانوکا کے پہلے دن مسجد الاقصی پر حملہ کیا، جو کہ اسلامی مقدسات پر قبضے کی صیہونی مہم کا حصہ ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ فاشسٹ رجیم کا انتہا پسند وزراء کو بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر قبضے کے لئے ابھارنا ایک ایسی خطرناک پالیسی ہے جس سے صرف کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

فلسطینی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا کہ حماس، ملت اسلامیہ اور عرب اقوام سمیت حکومتوں اور اداروں خاص طور پر اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بیت المقدس کی آزادی اور اسلامی مقدسات کے تحفظ کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔