مہر نیوز کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ "قابض رجیم نے فوجی انخلاء، جنگ بندی، قیدیوں اور بے گھر افراد کی واپسی سے متعلق نئی شرائط رکھی ہیں، جس کے باعث مطلوبہ معاہدے تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہے۔"
حماس نے زور دے کہا ہے کہ اگرچہ وہ مذاکرات میں لچک دکھا رہی ہے اور قطر اور مصر کی ثالثی میں مذاکرات سنجیدہ سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں لیکن صیہونی حکام رکاوٹیں کھڑی کرنے سے باز نہیں آرہے۔"
واضح رہے کہ امریکہ، قطر اور مصر نے گزشتہ دو ہفتوں میں حماس اور صیہونی رجیم کے درمیان ایک جنگ معاہدہ طے کرنے کے لئے پھر سے کوششیں تیز کر دی ہیں۔