صیہونی فوجیوں نے شام کے صوبہ قنیطرہ پر قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے شامی مظاہرین پر گولیاں برسائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے شام کے صوبہ قنیطرہ کے جنوبی گاوں سوس کے مکینوں نے صیہونی قبضے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی فوج نے بلڈوزروں اور ٹینکوں سے حملہ کرکے سوس گاؤں کی فوجی بیرکوں کو تباہ کر دیا۔

مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ صیہونی حملہ آوروں نے شامی مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔

اس دوران قنیطرہ کے علاقے جبتہ الخم کی سرکردہ شخصیات نے بیان جاری کیا ہے کہ اگر کوئی ہتھیار ہے تو اسے شام کی حکومت کے حوالے کیا جائے اور صیہونی فوج کی تحویل میں نہ دیا جائے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے: ہم حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صہیونیوں کی دراندازی اور عوام سے ہتھیار ضبط کرنے کے خلاف فوری جوابی اقدام کریں۔

واضح رہے کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد صیہونی رجیم نے شام کے خلاف اپنی جارحیت کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اس ملک کے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔