ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حضرت عیسی مسیحؑ کی ولادت کا دن دنیا میں صلح اور امن کا پیغام عام کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے حضرت عیسی ابن مریمؑ کے یوم ولادت کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرسمس ڈے امن اور صلح پر مبنی حضرت عیسیؑ کے پیغام کو عام کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے دنیا کے مسیحیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے بین المذاہب محبت اور ہماہنگی کی دعوت دی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی سطح پر ہمیشہ امن اور صلح کا پیغام دیا ہے۔

25 دسمبر کو دنیا بھر کے مسیحی حضرت عیسیؑ کا یوم ولادت منارہے ہیں۔