مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ مزاحمت کی توسیع ایک خدائی حکم ہے جس کا رہبر معظم انقلاب نے اعلان کیا ہے اور یہ واقع ہو کر رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی دنیا ایسے نوجوانوں سے بھری پڑی ہے جو جہاد کے جذبے سے سرشار ہیں اور اسلامی ملکوں کے خلاف جارحیت کا مرتکب ہونے والی طاقتوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ جب غیر ملکی طاقتیں کسی ملک کی شناخت کو مٹانے کے لئے وہاں مداخلت کرتی ہیں تو آخر کار مسلم نوجوان انہیں نکال باہر کریں گے اور یقینا شام میں بھی ایسا ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ مزاحمت پھیلے گی اور یہ ایک الہی حکم ہے۔ نوجوان اسلامی ممالک کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرنے والی طاقتوں کے خلاف مزاحمت کے لئے آمادہ ہیں، گزشتہ چند دہائیوں کی تاریخ مسلم نوجوانوں کی اس صلاحیت کی گواہ ہے۔