مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران ٹائمز کو بتایا کہ دمشق میں موجود ایرانی سفارت کار آج صبح دہشت گردوں کے حملے سے پہلے ہی سفارتخانہ چھوڑ چکے تھے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے تمام ملازمین مکمل طور پر صحیح و سالم ہیں اور وہ حملے پہلے ہی سفارت خانے کی عمارت سے نکل چکے تھے۔
کچھ دیر پہلے سعودی ٹی وی چینل العربیہ نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر مسلح دہشت گردوں کے حملے سے متعلق تصاویر شائع کی تھیں۔
العربیہ کے مطابق دہشت گردوں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر دستاویزات باہر پھینک دیں اور ایرانی سفارت خانے کے اندر موجود سامان کو تباہ کر دیا۔