سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں کئے گئے تین مختلف آپریشنز میں 22 دہشتگرد ہلاک اور 6 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 6 اور 7 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا ۔ اس آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 دہشتگرد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

تیسرے آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے خوارکج کی ضلع ٹُھل میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کو ناکام بنایا اور 3 دہشتگرد ہلاک کو ہلاک کر دیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مزید کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔