مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ نیوز سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج بھی معمول کے مطابق یمن کے مختلف شہروں میں صیہونی رجیم کے خلاف فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے۔
مظاہرین نے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینی مزاحمت کے خلاف حالیہ دھمکیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
یمنی عوام نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا: ہم اور امت اسلامیہ کے تمام مجاہدین امریکہ کی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے اور نہ ہی خوفزدہ ہوں گے۔
مظاہرین نے ملک کی مسلح افواج اور عراقی مزاحمت کے مقبوضہ فلسطین کے خلاف حالیہ مشترکہ آپریشن کی بھرپور حمایت کی۔
اس عظیم ریلی میں ایک قرارداد کے ذریعے ملت اسلامیہ اور عرب برادری سے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کے واقعات کے حوالے سے اپنی دینی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
اس بیان میں کہا گیا کہ بعض عرب اور نام نہاد اسلامی حکومتوں کا صیہونی دشمن کو امداد فراہم کرنا نہایت ہی شرمناک عمل ہے۔ جب کہ غزہ کے عوام بھوک سے مر رہے ہیں۔