مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی آرمی ریڈیو نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ قابض فوج نے مقبوضہ گولان کے علاقے میں نفری کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
صیہونی آرمی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ قابض فوج شام میں بشار الاسد کی حکومت کے مکمل خاتمے کے منظر نامے کی تیاری کر رہی ہے۔
اس صیہونی فوجی ذریعے نے مزید کہا: فوج نے اپنی 210ویں ڈویژن کو شام کی سرحدوں پر بھیج دیا ہے تاکہ حالات کا کنٹرول صیہونی رجیم کے ہاتھ سے نہ نکل جائے۔
آرمی ریڈیو نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ فوج نے شام کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سکیورٹی کمانڈروں کا اجلاس طلب کیا ہے۔