مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت زہرا (س) کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر میں 300 شہدائے گمنام کے جسد ہائے خاکی کی تشییع جنازہ کی گئی۔
ان شہداء میں سے 200 کی ملک کے مختلف شہروں میں جب کہ 100 شہیدوں کی تہران یونیورسٹی کے احاطے میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں تشییع جنازہ ہوئی۔
ان گمنام شہیدوں کی اوسط عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں، شہداء کو اپنے آبائی شہروں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
زندگی خوبصورت ہے لیکن شہادت اس سے بھی خوبصورت ہے۔
تہران کے معراج شہداء میں شہیدوں کا استقبال کیا جا رہا ہے۔
فاطمی پھولوں کا کارواں تہران کے معراج شہداء پہنچ گیا۔
معراج شہداء کے احاطے میں نماز ادا کی جارہی ہے۔
رہبر معظم کے مشیر محمد مخبر کی شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت
تہران کے میئر کی مہر نیوز سے گفتگو: شہیدوں کو اپنے لئے اسوہ حسنہ سمجھیں اور اس راہ میں ان سے مدد لیں۔
عوام نے شہداء کے جسد ہائے خاکی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ الوداع کہا۔
صوبہ اصفہان
اصفہان میں شہدائے گمنام کی تشییع جنازہ کے پرشکوہ جلوس کے فضائی مناظر
صوبہ اردبیل
اردبیل کے سرحدی شہر پارس آباد میں شہدائے گمنام کے جسد ہائے خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔
البرز
کرج شہر میں چھے شہدائے گمنام کی نماز جنازہ کے الوداعی مناظر
ایلام
ایلام شہر میں شہدائے گمنام کی تدفین کے رقت آمیز مناظر
بوشہر
بوشہر میں پانچ شہدائے گمنام کے جسد ہائے خاکی کی تدفین
صوبہ مغربی آذربائیجان
ارومیہ میں حضرت زہرا (س) کے یوم شہادت کے موقع پر شہدائے گمنام سے الودواع کیا جارہا ہے۔
چہارمحل و بختیاری
چہار محل بختیاری کے شہر کرد میں دفاع مقدس کے 8 شہدائے گمنام کی تدفین کے مراسم
صوبہ خراسان رضوی
مشہدا لرضا میں حضرت زہراء کے یوم شہادت پر سوگ کا سماں۔
یزد
یزد شہر میں شہدائے گمنام کی تشییع جنازہ دلسوز مناظر