مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے شام کے شمال مغربی علاقوں پر دہشت گرد گروہوں کے حملوں کے خلاف دمشق کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں اس بات پر زور دیا کہ ماسکو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت جاری رکھے گا۔
روس کے حکومتی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اعلی سطح پر رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں اور حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
دمتری پیسکوف نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور حالات کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں شامی حکومت کے ساتھ مل کر ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔