مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کے صوبے حلب اور ادلب میں تکفیری دہشت گردوں نے شامی حکومت کے خلاف دوبارہ بغاوت شروع کرتے ہوئے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق تکفیریوں کو امریکہ اور صہیونی حکومت کی مدد حاصل ہے۔
صہیونی مبصر مردخای کیدر نے اس حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے شامی فوج سے مقابلہ کرنے کے لئے صہیونی حکومت سے دفاعی مدد کی درخواست کی ہے۔
مشرق وسطی کے امور کے ماہر کیدر نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے رہنماؤں نے صہیونی حکومت کو کہا ہے کہ شام میں اسرائیلی سفارتخانہ قائم کرنے کے لئے کوشش کی جائے گی۔ دہشت گرد تنظیمیں اس حوالے سے مسلسل صہیونی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تکفیریوں نے تل ابیب حکام کو ہتھیاروں کی فہرست دی ہے جس میں شامی فوج کے ساتھ لڑنے کے لئے درکار ہتھیاروں کے نام موجود ہیں۔