میڈیا ذرائع کے مطابق شامی فوج نے ادلب میں دہشت گردوں کے کمانڈ سینٹر کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ کے نمائندے نے دعویٰ کیا ہے دہشت گردوں نے رقہ اور حلب کے درمیان رابطہ سڑک پر قبضہ کرنے کے لئے چڑھائی کر دی ہے۔

اسی دوران شامی فوج نے حماہ کے شمالی قصبے قمحانہ میں دہشت گردوں کے ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق حماہ میں جاری جھڑپ کے دوران جبہہ النصرہ کے دو دہشت گردوں کے پکڑے جانے کی بھی اطلاع ہے۔

در ایں اثناء شامی فوج نے ادلب میں دہشت گردوں کے آپریشن روم اور النصرہ فرنٹ کے کمانڈ سینٹر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔