مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: تہران لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔
انہوں نے حزب اللہ کے دفاعی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی مزاحمت نے کبھی بھی صیہونی دشمن کو لبنان کی سرزمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔
قالیباف نے مزید کہا کہ نیتن یاہو رجیم نے جنوبی لبنان پر قبضہ کرنے کے لئے 7 بکتر بند ڈویژن تعینات کیے لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا۔ "نیتن یاہو کے لئے یہی بہتر ہے کہ وہ بیان بازی چھوڑ دیں، کیونکہ وہ مکمل طور پر شکست کھا چکے ہیں۔
اسرائیلی رجیم اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 04:00 بجے شروع ہوا، جس کے تحت اسرائیلی فوجیوں کے جنوبی لبنان سے انخلا جب کہ لبنانی فوج کی اس علاقے میں تعیناتی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران یقینی طور پر 26 اکتوبر کو اسرائیلی رجیم کی ملک کے خلاف جارحیت کے جواب میں آپریشن وعدہ صادق 3 ضرور انجام دے گا۔