مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے موریطانیہ کے اپنے ہم منصب محمد اولد الشیخ الغزوانی کے نام ایک پیغام میں اس ملک کے قومی دن کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے حکام کا مختلف صلاحیتوں کے استعمال کا عزم باہمی تعاون کی توسیع کے لیے ایک واضح افق پیدا کرے گا اور یہ باہمی افہام و تفہیم اور تعاون پر مبنی سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔ تاکہ دونوں ممالک اور عالم اسلام کے مفادات کو محفوظ بنایا جا سکے۔