موریطانیہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اس ملک کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، موریطانیہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر جواد ابو نے اس ملک کے وزیر خارجہ محمد سالم ولد مرزوک سے ملاقات کی۔

اس دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے علاقائی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔