رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں10فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ  ایران سے درآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ 

حکومتی ذرائع کے مطا بق اکتوبر میں سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پردرآمدات میں69 فیصدکی بڑی کمی ہوئی، جولائی تااکتوبر 2024 میں سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

جولائی تااکتوبر2024 میں ایران سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر2024 میں ایران سے سالانہ بنیادپر درآمدات میں 10فیصدکااضافہ ہوا۔