لبنان کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ملک کے نمائندے سے کہا ہے کہ وہ لبنانی امدادی فورسز پر صیہونی رجیم کے حملوں کے بارے میں شکایت درج کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی وزارت خارجہ نے صیہونی رجیم کے خلاف اپنے نئے سفارتی اقدام کا اعلان کیا ہے۔

اس ملک کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے مندوب سے کہا ہے کہ وہ لبنان کی امدادی فورسز پر صیہونی رجیم کے حملوں کے بارے میں شکایت درج کرے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: لبنان کی غیر فعال دفاعی فورسز پر اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران حملہ جنگی جرم اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی رجیم مغرب کی مکمل حمایت اور بین الاقوامی اداروں کی خاموشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطینیوں اور لبنانی شہریوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کو جاری رکھے ہوئے ہے اور جان بوجھ کر لبنان اور غزہ میں امدادی فورسز کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتی ہے۔"