عبرانی میڈیا ذرائع نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے جب کہ حالیہ ہفتوں میں جبالیہ میں 28 صہیونی فوجی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبرانی میڈیا نے غزہ اور لبنان کے محاذوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کی لڑائیوں میں 18صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

مذکورہ ذرائع نے واضح کیا کہ ان فوجیوں میں سے 10 جنوبی لبنان جب کہ 8 غزہ کی پٹی میں زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب عبرانی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں جبالیہ میں صہیونی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے۔

عبرانی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے لکھا ہے: حالیہ ہفتوں میں غزہ کے شمال میں جبالیہ میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 28 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔