قابض صیہونی افواج کی غزہ کی پٹی میں جارحیت کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 76 فلسطینی شہید جب کہ 158 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔
 فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے: 7 اکتوبر 2023 کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 43,922 فلسطینی شہید جب کہ 103,898 زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 76 فلسطینی شہید اور 158 زخمی ہوئے۔

اسرائیل 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کے نہتے عوام پر فضا اور زمین سے آگ برسا رہا ہے اور اب تک یہ قاتل اور نسل پرست رجیم ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے لیکن امریکہ اور یورپ اس وحشیانہ نسل کشی کی حمایت کر رہے ہیں اور مغرب کے انسانی حقوق کے اداروں نے اس قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔