ایک اسرائیلی ٹی وی چینل نے اطلاع دی ہے کہ 5 ہفتے قبل جبالیہ میں جھڑپوں میں 30 سے ​​زائد اسرائیلی فوجی اور افسران ہلاک ہو چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ جبالیہ میں قابض صیہونی فوج اور غزہ کےمجاہدین کے درمیان گزشتہ 5 ہفتوں سے جاری جھڑپوں میں کم از کم 30 صیہونی فوجی اور افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی رجیم کے ٹی وی چینل 14 نے بھی "حلیل بیٹن روزین" کی لکھی گئی ایک رپورٹ میں بیت لاہیا کے علاقے میں دو صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے اسرائیلی فوج نے اس علاقے پر 10 ٹن سے زیادہ دھماکہ خیز مواد گرایا ہے لیکن اس کے باوجود ایک رہائشی مکان میں موجود فلسطینی بندوق بردار نے اسرائیلی فورسز کے قریب ایک سرنگ سے نکل کر دو صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

چند روز قبل حماس کی عسکری شاخ کی القسام بریگیڈ نے آگاہ کیا تھا کہ شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا کی مسجد اولی العزم کے قریب ایک گھر کے اندر چھپے سات اسرائیلی قابض فوجیوں کو ٹی بی جی قلعہ شکن راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔