رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی نے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنی روزانہ کی ملاقاتوں کے موقع پر لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی سے ملاقات کی۔

ایرانی سفیر بیروت میں صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائی کے نتیجے میں پیجر دھماکوں کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب کو اپنی صحت کی تازہ ترین صورت حال سے سے آگاہ کیا۔