مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے مقبوضہ تل ابیب اور عسقلان میں صیہونی اہداف پر ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے یافا اور عسقلان پر اسرائیلی دشمن کے اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ آپریشن کئی ڈرونز کے ذریعے کیا گیا اور اللہ کے فضل سے نہایت کامیاب رہا۔
یحیی سریع نے مزید کہا: یہ آپریشنز فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام اور مزاحمت کی حمایت میں صیہونی رجیم کے خلاف جنگ کے پانچویں مرحلے کے طور پر انجام پائے ہیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا: ہم غزہ اور لبنان میں صہیونی دشمن کے جرائم کے جواب میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔