ایرانی خاتون کا نام برکس خواتین سٹارٹ اپ مقابلہ جیتنے والوں میں شامل ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، روس میں برکس ممالک کی خواتین کے درمیان ہونے والے سٹارٹ اپ مقابلے میں ایرانی خاتون افروز باوفا بجندی نے فاتحین کی فہرست میں جگہ حاصل کرلی ہے۔

برکس بزنس ویمن الائنس کا یہ مقابلہ جو 2024 میں ہوا جس میں 30 ممالک سے 1,000 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی۔ ان ممالک میں برازیل، چین، مصر، ایتھوپیا، بھارت، ایران، روس، جنوبی افریقہ، سعودی عرب، عرب امارات، بیلاروس، بوٹسوانا، انڈونیشیا، زمبابوے، قازقستان، کولمبیا، لیسوتھو، کرغزستان، موریطانیہ، نمیبیا، ازبکستان، سواتینی، ترکی، وسطی افریقی جمہوریہ، تنزانیہ، نائیجیریا، گھانا، ایکواڈور، ویتنام اور ہنڈوراس شامل ہیں۔

مجموعی طور پر 14 ممالک کے 26 فاتحین کا تعین بین الاقوامی جیوری نے کیا، جن میں ایران کا نام بھی موجود ہے مقابلے کی دیگر فاتحین میں روس، برازیل، بھارت، چین، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر، ایتھوپیا، ایران، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان اور لیسوتھو شامل ہیں۔

مقابلے میں ایران کی نمائندگی افروز باوفا بجندی نے کی جو میڈیا کے شعبے میں فعالیت پر فائنل لسٹ میں شامل ہوگئی۔ ان کی کمپنی انیمیشن اور مختصر کلپ بناتے ہوئے سوشل میڈیا اور سائبر سپیس میں فعالیت کرتی ہے۔ 

بجندی کے مطابق انیمیشن کے ذریعے اسلام، قرآن اور اہل بیت کی تعلیمات کو بہترین طریقے سے عام کرسکتے ہیں۔ کمپنی اس حوالے سے مصنوعی ذہانت سے بھی استفادہ کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ انیمیشن کی مصنوعات میں انقلاب لاسکے۔