لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی سے متعلق صورت حال پر موقف اختیار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ ان کا ملک صیہونی حکومت کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے والا مشرق وسطیٰ کا آخری ملک ہوگا۔

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لبنان میں جنگ بندی کے لئے ہری جھنڈی  دکھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے کسی معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں زیادہ پر امید ہیں اور جنگ بندی کے حصول کے امکانات 50 فیصد سے زیادہ ہیں۔

نبیہ بری نے کہا: امریکی سنجیدہ ہیں اور ٹرمپ نے لبنان میں واشنگٹن کے ایلچی آموس ہوچسٹین کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے لئے ہری جھنڈی دکھائی ہے۔
انہوں نے کہا: امریکیوں کے مطابق "اسرائیلی" جنگ کے خاتمے کے لئے آمادہ ہیں۔