مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے دورے پر آئے ہوئے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کو اپنے دورہ ایران کے اہم ترین حصوں میں سے ایک قرار دیا۔
رافیل گروسی نے اپنے ایکس پیج پر لکھا: "ڈاکٹر پزشکیان سے ملاقات میرے دورے کے ضروری حصوں میں سے ایک تھی۔
یہ ملاقات نئی حکومت کے ساتھ اعلیٰ سطح پر بات چیت کرنے، ان کے خیالات کو سننے اور بین الاقوامی میدان میں سب سے زیادہ چیلنجنگ ایشوز میں سے ایک میں پیشرفت کے لئے میرے نقطہ نظر اور کوششوں کی وضاحت کرنے کا ایک موقع تھی۔
گروسی بدھ کی شام کو ایران کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات اور بات چیت کے لئے تہران پہنچے۔