ایرانی فضائیہ کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حامد وحیدی نے 15 ویں چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اور ایرو اسپیس نمائش کا دورہ کیا جسے ایئر شو چائنا یا زوہائی ایئر شو 2024 کا نام دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فضائیہ کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حامد وحیدی نے ایک خصوصی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے چین کی فضائیہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ اور 15ویں چائنا انٹرنیشنل شو میں شرکت کی اور اس ملک کی ایوی ایشن اور ایرو اسپیس نمائش ژوہائی ایئر شو 2024 کا دورہ کیا۔ 

اس دوران جنرل وحیدی نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل چانگ ڈنگکیو اور فضائیہ کے کمانڈروں سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔