لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیلی رجیم کے ہرمیس 450 ڈرون کو مار گرایا اور کئی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ بستیوں بتست، شلومی، برعام اور نہاریہ سمیت مقبوضہ علاقوں کے شمال میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔ 

دوسری جانب لبنان کی حزب اللہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح مزاحمتی فورسز نے المنارہ اور العباد میں صہیونی فوجیوں کے مراکز پر میزائل داغے جب کہ سیرین قصبے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایک راکٹ سے اسرائیلی ہرمیس 450 ڈرون کو مار گرایا۔

اس کے علاوہ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے برعام بستی پر بھی میزائل حملے کئے ہیں۔