مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہسپانوی ائیر لائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز کمپنی کا ایک طیارہ 'اسرائیل' میں اترنے کے لئے محو پرواز تھا کہ لبنان سے میزائل داغنے کی وجہ سے واپس میڈرڈ پہنچ گیا۔
وائی نیٹ (ynet) کے مطابق اسرائیل کے علاقے میں دو بار خطرے کی گھنٹی بجائی گئی، اور اسی لمحے ایک میزائل ہوائی اڈے کے قریب گرا جس کی وجہ سے رن وے پر سرگرمی کئی منٹوں تک رک گئی۔