مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکہ میں منگل کے صدارتی انتخابات جیتنے والے ایران کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے اور نہ ہی اس سے ایران پر کوئی فرق پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی اپنی اندرونی طاقت پر بھروسہ کرتے ہیں اور انہوں نے عزت کا راستہ چن لیا ہے۔
صدر پزشکیان نے نشاندہی کی کہ ایران دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھانے کے سلسلے میں کسی محدودیت کا قائل نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی توسیع ایران کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
ایرانی صدر نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر تمام ممالک آپس میں بھائی اور متحد ہوتے تو صیہونی حکومت مظلوم فلسطینیوں اور لبنانی عوام کے خلاف جرائم کی کبھی جرات نہ کرتی۔