لبنان سے تل ابیب پر میزائل حملوں کے بعد صہیونی میڈیا نے تل ابیب میں پانچ دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی میڈیا نے تل ابیب میں پانچ دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

مذکور ذرائع نے زور دے کر کہا کہ تل ابیب کا بین گورین ائیرپورٹ اور اس کے اطراف میزائل حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے: لبنان سے تل ابیب کی طرف داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل آرمی ریڈیو نے بتایا ہے کہ لبنان سے فائر کئے گئے میزائل  کا پتہ لگتے ہی تل ابیب میں وارننگ سائرن فعال ہوگیا۔