حرم رضوی کی خادمہ نے لبنان کے مظلوم عوام کی مدد کے لئے اپنی گاڑی اور سونا بیچ کر حاصل شدہ رقم آستان رضوی کے متعلقہ فلاحی مرکز کو عطیہ کی۔

 مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والے لبنان کے مزاحمت پرور مظلوم عوام کی مدد کی سفارش کے بعد مشہد میں حرم امام رضا ع کی خادمہ زہراء مصلحی نے اپنا سونا اور گاڑی فروخت کر کے حاصل ہونے والی رقم عطیہ کر دی۔

  انہوں نے غزہ اور لبنان کے جنگ زدہ عوام کی مدد کو دینی فریضہ قرار دیتے ہوئے پیامبر اکرم ص کے اس فرمان کا حوالہ دیا کہ اگر کوئی مسلمان اپنے اوپر ہونے والے ظلم اور نا انصافی کی وجہ سے فریاد کرے تو ہر وہ مسلمان جو اس کی آواز سنے لیکن لا تعلق رہے وہ مسلمان نہیں ہے۔

زہرا مصلحی نے کہا کہ اس وقت غزہ اور لبنان کے عوام اسرائیلی مظالم کے شکار ہیں ایسے میں ان کی مدد کرنا ہم منصب پر لازم ہے۔

حرم رضوی کی خادمہ نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے مظلوموں کی مدد کے لئے اپنا سونا اور گاڑی عطیہ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم امام رؤوف کی بارگاہ سے فیض پا رہے ہیں، لہذا اپنے عطیے کی رقم آستان رضوی کے ذریعے لبنان کے عوام کی مدد کے لئے فراہم کرنا خیر و برکت کا باعث ہے۔