مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرقی شام کی العمر آئل فیلڈ میں امریکی اڈے پر کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق راکٹ حملے کا نشانہ امریکی اڈہ تھا۔
شامی میڈیا نے ممکنہ ہلاکتوں کے حوالے سے مزید تفصیلات شائع نہیں کیں۔
واضح رہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے امریکی اڈوں پر زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
عراقی مزاحمتی گروہوں کا کہنا ہے کہ یہ حملے امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت اور فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کے جواب میں کئے گئے ہیں۔