عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی رجیم کے اہم اہداف پر چھ نئے ڈرون حملے کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی رجیم کے خلاف چھ نئے ڈرون آپریشنز کئے ہیں۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ علاقوں کے اندر  چھ ڈرون آپریشن کئے ہیں جن میں سے مقبوضہ حیفا پر تین، مقبوضہ شمالی علاقوں پر دو جب کہ جنوبی قصبے پر ایک حملہ کیا گیا ہے۔

عراقی مزاحمت کے بیان میں غاصب صیہونی رجیم کے خلاف حملوں میں مزید تیزی لانے کے عزم کو بھی دہرایا گیا ہے۔