مہر خبررساں ایجنسی نے رائیٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں مسافر بھری بس گہری کھائی میں گری ہے۔
ریاستی پولیس کے اعلی عہدیدار دویندرا پنجا نے کہا ہے کہ بس میں 42 مسافر سوار تھے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ے مطابق پیر کی صبح ایک بس گوری کھال سے رام نگر کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ بس میں 40 سے زائد افراد سوار تھے۔ اسی دوران سالٹ کے کوپی کے پاس ڈرائیور بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور کچھ ہی دیر میں بس گہری کھائی میں گر گئی۔ بس گرتے ہی مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ حادثے کے وقت کچھ مسافر بس سے باہر گر گئے۔
موقع پر موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے لہذا مزید اموات ہوسکتی ہیں۔