لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی طیاروں کی بیروت پر جارحیت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں پر 40 راکٹ برسائے ہیں جس کی صیہونی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی بیروت پر فضائی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں پر 40 راکٹ برسائے ہیں۔

دریں اثنا صیہونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ قصبے نہاریہ اور عکا میں سائرن کی آواز سنی گئی ہے۔

صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ آج صبح سویرے لبنان سے یزرائیل، الکریوت اور خلیج حیفہ پر 40 راکٹ داغے گئے ہیں۔