مہر نیوز کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے الجزائری ہم منصب عبدالمجید ٹیبوون کو ملک کی تحریک آزادی (یکم نومبر 1954) کی سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام بھیجا۔
ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں الجزائر کے عوام کو آزادی کی 70 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
انہوں نے ایران اور الجزائر کے درمیان تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افریقی ملک کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔