چین کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بیجنگ ایران کے قومی سلامتی کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کرکے اس بات پر زور دیا ہے کہ بیجنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنی قومی سلامتی کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

تفتان میں دہشت گردی سے متعلق بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ چین اس دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں اور چین سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ایران کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔