مہر خبررساں ایجنسی نے الوطن نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبرانی اخبار ہاریٹز نے انکشاف کیا ہے کہ القسام بریگیڈ کے دستوں نے جبالیہ میں صیہونی آرمی چیف ہرزی ہالیوی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم وہ کچھ لمحے قبل جائے وقوعہ سے نکل چکے تھے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القسام نے غزہ کے شمال میں واقع ایک مکان کو ہالیوی کے جانے کے کچھ ہی لمحوں بعد نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی آرمی چیف ہرزی ہالیوی میدانی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے غزہ کے شمال میں ایک مکان کے اندر گئے تھے۔
دوسری طرف صہیونی فوج نے اسی دوران مذکورہ مکان پر حملے میں اپنے چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔