عرب لیگ آج غزہ میں اسرائیلی رجیم کی UNRWA کی سرگرمیوں پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربی ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ اردن کی جانب سے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کے بعد لیگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صیہونی کنیسیٹ کی غزہ میں UNRWA کی سرگرمیوں پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے مستقل نمائندوں کی سطح پر ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔ 

یہ اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں یمن کی خود ساختہ حکومت کی صدارت میں منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ صیہونی کنیسیٹ نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (UNRWA) کی سرگرمیوں پر پابندی کے قانون کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا تھا، جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر صیہونی رجیم کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔