ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان کے سرحدی شہر "الخیام" میں لبنانی حزب اللہ اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کے جنوب میں واقع سرحدی قصبے "الخیام" میں حزب اللہ کے مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

 المیادین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ یہ جھڑپیں الخیام قصبے کے جنوبی محلے میں جاری ہیں جب کہ صیہونی حملہ آوروں نے اسے فضائی بمباری اور بھاری توپ خانے کا نشانہ بنایا ہے۔

لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی فوج کے اجتماع  کو"الخیام" قصبے کے جنوب مشرق میں راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔