مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ میڈیا ذرائع نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں متعدد اسرائیلیوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
صہیونی پولیس اور شباک کی جانب سے کہا گیا ہے: متعدد اسرائیلیوں کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات شائع نہیں کی گئی ہیں۔
ادھر صیہونی روزنامہ "ٹائمز آف اسرائیل" کے رپورٹر سی ایم مہرماہ نے صیہونی حکومت کی وزارت انصاف کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 7 اسرائیلیوں کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جن میں حکومت کے فوجی اڈوں سے تصاویر لینا اور معلومات اکٹھی کرنا بھی شامل ہے۔
صیہونی دفتر استغاثہ کے بیان کے مطابق ان افراد کا تعلق حیفہ اور دیگر شمالی صہیونی بستیوں سے ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ’ان سات افراد نے اپنے ایرانی ایجنٹوں کی ہدایات کے مطابق ناواتیم اور رامات ڈیوڈ ایئر بیس، تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر، آئرن ڈوم ڈیفنس، گولانی ٹریننگ بیس اور دیگر مقامات کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں۔