مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے شعبہ جنگی اطلاعات کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت نیز لبنان کے دفاع میں آج اسلامی مزاحمت نے ہنیتا شہر میں اسرائیلی دشمن کے فوجی مرکز پر میزائل برسائے۔
دوسری طرف صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ قصبوں شلومی، کبری، ہنیتا اور مغربی الجلیل میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنائی دیں۔